(یواین آئی) لکش دیپ جزیرہ نما میں آج علی الصبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر پیمانے پر 5.3 اندازہ درج کی گئی۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے اطلاع
دیتے ہوئے بتایا کہ زلزلہ صبح چار بج کر ایک منٹ پر آیا۔
زلزلے کا مرکز زمین سے دس کلومیٹر کی گہرائی میں 5.8 ڈگری شمالی عرض بلد اور 76.0 ڈگری مشرقی طول بلد درج کیاگیا۔